آمدن سے زائد اثاثے،سوئی گیس ایڈمن آفیسر، اہلیہ کو بری کرنے کاحکم

آمدن سے زائد اثاثے،سوئی گیس ایڈمن آفیسر، اہلیہ کو بری کرنے کاحکم

  

   ملتان ( خصو صی   رپورٹر  )  احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث سوئی نادرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر اور انکی بیوی کو ناکافی ثبوتوں اور نیب قانون میں تبدیلی کی بنیاد پر ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم سید توقیر عباس کاظمی اور انکی بیوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے جبکہ ملزم کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اس کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس ہے اور اسے نیب نے گرفتار کرکے عدالتی حکم پر جیل بھجوایا تھا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -