گاڑیوں کی رجسٹریشن فیسوں میں 2سے تین سو فیصد اضافہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیسوں میں 2سے تین سو فیصد اضافہ

  

 ملتان (   نیوز   رپورٹر  )  موٹر کا ر ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا ہنگامی اجلاس گاڑیوں کی رجسٹریشن فیسوں میں دو سے تین سو فیصد اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری طارق کریم نے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کہا کہ بائیو میٹرک ایشو کے بعد اب رجسٹریشن فیسوں میں ہو شربا اضافہ قبول نہیں ہم پہلے ہی پٹرول،گیس،بجلی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے پریشان ہیں حکومت مزید ہم پر زمین تنگ کر رہی ہے مجبورا احتجاجی تحریک چلائیں گے اور گاڑیاں سڑکوں پر لا کر چابیاں انتظامیہ کے حوالے کر دیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق کریم،چیئرمین اظہر ممتاز ٹیپو،سید جرار زیدی،عبدالقادر خان نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 2سو سے 3سو فیصد تک اضافہ کردیا مسترد کرتے ہیں آئے روز بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اب گاڑیوں کی  رجسٹریشن پر فیسوں میں ہوشربا اضافہ قبول نہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے جولائی 2022 سے 850 سے ایک ہزار سی سی کی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 20ہزار کی بجائے 60ہزار ایک ہزار سے 1300تک 25ہزار سے بڑھا کر 75ہزار 1300سی سی سے سولہ سو تک 50ہزار سے بڑھا کر ڈیڈھ لاکھ 16سے 1800تک ڈیڈھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ 18سو سے 2000سی سی تک 2لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 3ہزار سے زائد سی سی گاڑیوں پر 5لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اضافہ سے کارڈیلرزکے ختم ہوتے کاروبار کو مزید دھچکا لگے گا اور بے روزگاری بڑھے گی انہوں نے کہا کہ کارڈیلرز کا کاروبار پہلے  ہی بائیو میٹرک ایشو کے باعث ٹھپ ہوچکا ہے بجلی گیس پٹرول اور اب رجسٹریشن فیسوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد گاڑیوں کی فروخت کم ہوجائے گی اور کارڈیلرز کا کاروبار شدید متاثر ہوگا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور کار ڈیلرز کے بائیو میٹرک ایشو سمیت دیگر مسائل حل کر کے اس شعبہ سے وابستہ افراد کے روزگار کا تسلسل قائم رکھا جائے اجلاس میں سینیئر نائب صدر امجد سہیل اعوان،نائب صدور ملک عرفان عاشق،محمد نوید افضل خان،عمیر نصیر شیخ،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری رانا فہد علی شیر،فنانس سیکرٹری رمیض اقبال اعوان جوائنٹ سیکرٹری زاہد منظور،انفارمیشن سیکرٹری شیخ عبدالباری نے بھی شرکت کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -