شجاع آباد، لڑکی سمیت دو قتل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق
ملتان،ڈیرہ غازیخان، میاں چنوں، محسن وال، شجاع آباد، کچا کھوہ (خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
، نمائندہ پاکستان)ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ملتان روڈ دریا ئے سندھ غازی گھاٹ کے قریب ایک نوجوان 20سالہ ثاقب ولد جہاں بکریاں چرا رہا تھا کہ کہ اچانک دریا کے کنارے اس کا پاؤں سلپ ہونے سے وہ دریا میں گر کرڈوب گیا ریسکیو غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ نعش کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سٹی شجاعباد پولیس کو اسما تاج نے بتایا کہ ملزم طاہر حسین گھر آیا اور غلیظ گالیاں شروع کردی اور تحش میں آکر پسٹل سے سیدھے فائر میرے بیٹے عبدالحادی اور بیٹی حجاب پر کیئے جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگئے اور ایک فائر میرے اوپر کیا جو میری گال پر لگا ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگیا واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے میرے بیٹے،بیٹی اور مجھے طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں میرا بیٹا اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔کچاکھوہ 79. دس آر کے قریب نیشنل ہائی وے روڈ پر نامعلوم شخص روڈ کراس کر رہا تھا کہ خانیوال کی طرف سے آنے والی نامعلوم کار نے اس کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا نامعلوم کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ کچاکھوہ اطلاع دے گی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کچاکھوہ سول ہسپتال میں رکھوا دیا رات گئے تک لاش کی شناخت نہ ہو سکی اہل علاقہ نے نامعلوم شخص کی لاش کو نماز جنازہ کے بعد کچاکھوہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔