نشتر ہسپتال، کرونا شبہ میں ایک مریض زیر علاج، ہلاکتوں کی تعداد942برقرار

نشتر ہسپتال، کرونا شبہ میں ایک مریض زیر علاج، ہلاکتوں کی تعداد942برقرار

  

  ملتان ( خصو صی   رپورٹر  )   نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

بحق نہیں ہوا ،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 942   ہے، کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں  جبکہ شبہ میں 01 مریض زیر علاج   ہے تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض   جاں بحق  نہیں ہوا یوں  یکم اپریل 2020  سے یکم جولائی 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 942    ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں  ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 01 مریض   زیر علاج   ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 965 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -