پی پی، ن لیگ نظریہ سے عاری،جیتیں گے، زین قر یشی

پی پی، ن لیگ نظریہ سے عاری،جیتیں گے، زین قر یشی

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر) پی پی 217 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی پی ن لیگ کا کوئی نظریہ نہیں۔ تحریک انصاف کے کارکن نظریاتی ہیں۔ نظریہ اور جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان کے عوام عمران خان کو (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

جنون کی حد تک چاہتے ہیں۔ وہ عوام کے محبوب ترین لیڈر ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس عوا م کا مینڈیٹ نہیں۔ وہ زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں۔ایسے امپورٹڈ حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسلط کئے گئے حکمرانوں کو فی الفور اقتدار سے علیحد ہ ہوجاناچائے۔ورنہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن مہم کے دوران نین کونسل 414251میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 17 جولائی کا الیکشن نظریہ او رجنون کا الیکشن ہے۔ 17 جولائی کو دو نظریوں کی جنگ ہے۔ عوام لوٹاکریسی کی سیاست کو مسترد کر دیں۔ انہو ں نے کہا حکمرانوں سے دس ہفتے ملک چلانا ممکن نہیں رہا۔ آگے کیسے چلیں گے؟ملکی حالات روز بروز گر رہے ہیں۔ ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے کی جانب چلا گیا ہے۔ ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔ 17 جولائی کا ضمنی انتخاب جنرل الیکشن کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس دن عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کریں گے کہ پاکستان کے عوام عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا حکمرانوں نے چند ہفتو ں میں ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھا دیا ہے۔ ان کے پاس ملک چلانے کیلئے نہ اہلیت ہے اور نہ کوئی ایجنڈا۔ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں امپورٹڈ حکمرانوں کو نکل باہر کرنا چاہئے۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے یونین کونسل 51 میں مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما الطاف شاہ بخاری، شوکت قریشی، ملک بلال، حاجی بابر کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔مخدومزادہ زین حسین قریشینے یو سی 42 میں غلام حسین بھٹی (سابقہ کونسلر) کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر  غلام حسین بھٹی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ ضمنی الیکشن میں مخدومزادہ زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر معین قریشی، وسیم خان بادوزئی،خالد جاوید وڑائچ، ملک عباس آرائیں، ملک جہانگیر بھٹہ بھی موجود تھے۔یونین کونسل 42 میں ظہیر عباس (سابقہ کونسلر) کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔ عوام تک چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ اور انہیں 14 جولائی کوملتان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسے کی دعوت دی۔ انہوں نے یوسی 42 میں میڈم عائشہ بانو، حکیم محمد رفیق کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔انہوں نے وقاص مانی کی جانب سے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک عمر جبار نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اور زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یونین کونسل 42 میں قمر الاسلام، نوید زیدی کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔انہوں نے یونین کونسل 42 میں ہمایوں سلیم کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔مخدوم زین حسین قریشی نے پوسٹر پر سدھو سموسے والا کی تصویر لگانے والے نوجوان عامرسے  ملاقات کی۔پورے دن کی بھرپور الیکشن کمپئن کے بعد مخدوم زین حسین قریشی گزشتہ شب چوک شاہ عباس ملتان پر تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں سے ملاقات کی۔جس میں پی پی 217 کی انتخابی مہم اور ملکی سیاست پر غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر ملک عامر ڈوگر معین ریاض قریشی ملک عدنان ڈوگررا آصف علی سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -