امریکہ سمیت پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں 

 امریکہ سمیت پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں 

  

  اسلام آباد (آن لائن) مختلف ممالک کے نامزد سفیروں کی جانب سے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کر دی گئیں۔ سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں امریکہ کے پاکستان میں نامزد سفیر ڈونلڈ جے بلوم نے صدر مملکت عارف علوی کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر مہمت پاکیچی، آسٹریلیا کے پاکستان میں نامزد سفیر نیل ہاکنز نے بھی صدر پاکستان کو سفارتی اسناد پیش کیں۔  تقریب  کے دوران  پاکستان میں یورپی یونین کی نامزد سفیر رینا کیونکا،  سوڈان کے نامزد سفیر نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔  سفارتی اسناد پیش کرنے والے  ان سفیروں کو انفرادی طور پر خصوصی بگھی میں ایوان صدر لایا گیا۔ سفیروں کو فردا فردا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد سفیروں نے علیحدہ علیحدہ صدر مملکت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقاتوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت کی جانب سے ان سفیروں کی پاکستان میں مدت تقرری کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -