وزیر اعلیٰ محمود خان کی ایس  ایچ او کی شہادت پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی ایس  ایچ او کی شہادت پر تعزیت

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایس ایچ او کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -