پنجاب میں بیکریز پر چھٹی کی پابندی ختم
لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ لیبر پنجاب نے صوبے بھر میں بیکریز پر چھٹی کی پابندی ختم کر دی۔ سیکریٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں قائم بیکریوں پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیکریز اور کنفشریز کو ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پابندی سے مبرا قرار دے دیا گیا۔
بیکریز