پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی1.66 روپے فی کلو مہنگی  گھریلو سلنڈر 600 2 کا ہو گیا

  پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی1.66 روپے فی کلو مہنگی  گھریلو سلنڈر 600 2 کا ہو گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا،اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 19روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا،نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220روپے 42پیسے ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600روپے 97 پیسے ہو گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

 ایل پی جی 

مزید :

صفحہ اول -