سینئر صحافی ایاز امیر کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت، مقدمہ درج کر لیا گیا

سینئر صحافی ایاز امیر کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت، مقدمہ درج کر لیا گیا
سینئر صحافی ایاز امیر کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت، مقدمہ درج کر لیا گیا

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ایاز امیر کاسروسز ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو ا، تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز"کے مطابق سینئر تجزیہ کار ایاز میر کی دونوں آنکھوں،ہونٹ،سینےاور گھٹنے کے جوڑ پر چوٹ کےنشانات موجودہیں،ایم ایس سروسز ہسپتال نےمیڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایاز امیر کو پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد ان کے آفس کے باہر ہی 5افراد نے  تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے ان کا موبائل فون ، پرس چھین کر لے گئے جبکہ ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایاز امیر پر تشدد کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ایازامیر کے ڈرائیور کے مدعیت میں نامعلوم 6افرد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -