ایران میں 6.1شدت کا زلزلہ، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ایران میں 6.1شدت کا زلزلہ، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
ایران میں 6.1شدت کا زلزلہ، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  

تہران (ڈ یلی پاکستان آن لائن ) ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں، علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے،ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ، زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -