خوشحال باغ‘ پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر ہینڈ گرینڈ بم دھماکہ‘ جزوی نقصان

خوشحال باغ‘ پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر ہینڈ گرینڈ بم دھماکہ‘ جزوی نقصان

  

پشاور (کرائم رپورٹر)گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود خو شحال باغ میں نامعلوم شر پسند عناصر نے پر اپر ٹی ڈیلر کے گھر پر ہینڈ گر نیڈ پھینک دیا جو زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں گھر کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور بی ڈی یو کی ٹیمیں جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا اور جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی محمد حیا ت ولد نو اب خان سکنہ خو شحال باغ کا لو نی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں دوست اور پڑو سی کیسا تھ محو خوا ب تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اسکے گھر پر ہینڈ گ رنیڈ سے حملہ کر دیا اور ہینڈ گر  نیڈ زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں گھر کے در وازو ں اور کھڑکیو ں کے شیشے ٹوڑ گئے اور گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپو زل سکوا ڈ کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا اور علا قے میں سر چ آ پریشن شروع کی لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لا ئی گئی پولیس نے کرائم سین سے شوا ہد، سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور ہینڈ گر نیڈ کے ٹکرے ملے ہیں اسکو لیکر تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ مد عی محمد حیا ت کے مطابق اسکا کسی کیسا تھ کو ئی ذا تی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے دھمکی آ میز کا لیں موصو ل ہو ئی ہیں مد عی نے مذید بتایا کہ اسکی بیو ی بچے گا  ں گئے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔       

مزید :

صفحہ اول -