میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو کے ایک چھوٹے سے دیہات کے میئر نے ایک مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی ہے تاہم یہ قدیم رسوم کے تحت علامتی شادی ہے جس کا مقصد دولت، عزت اور رتبے میں اضافہ کرنا ہے، علامتی شادی کی تقریب رنگا رنگ تھی جس میں لوگوں نے شرکت کی اور موسیقی بھی بجائی گئی۔ لوگ رقص کرتے رہے اور میئر نے مادہ مگرمچھ کو بوسہ بھی دیا۔
سان پیڈرو ہومی لیولا نامی چھوٹے سے قصبے کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے منگل کے روز شادی کی تاہم جب انہوں اس کی تھوتھنی پر بوسہ دیا تو اس کا مضبوطی سے باندھا گیا تھا۔ہسپانوی تہذیب میں سینکڑوں برس سے یہ شادیاں رائج ہیں کیونکہ اس کا مقصد فطرت سے نعمت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کی شادی سے اصل شادی پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس کا مقصد دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔
میئر نے بتایا کہ ’ اس (علامتی شادی کے بعد) ہم قدرت سے بارشوں، زیادہ فصلوں اور دریاؤں میں مچھلیوں کی بہتات طلب کرتے ہیں‘۔