کے  الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا

  کے  الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا
  کے  الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن  ) کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا کر شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے،لوڈشیڈنگ میں 2سے 4گھنٹے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کے لیے نیا شیڈول  جاری کیا ہے ، شیڈول کے مطابق رات کے اوقات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ،مستثنیٰ علاقوں میں دن میں 6 گھنٹے اور رات میں 4 گھنٹے بجلی بند ہوگی۔اس سے قبل مستثنیٰ علاقوں میں رات کو 2 اور دن میں 6 گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات دیے تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -