دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا
دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) عدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کو آج لاہورسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جارہے ہیں،  پیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کے لئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ کراچی کی عدالت  نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔