فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت، 2ملزم گرفتار

فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت، 2ملزم گرفتار
فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت، 2ملزم گرفتار

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن یونٹ نے فرح خان  کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) سے ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن کے مطابق فیڈمک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسررانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد پر فرح گوگی کو فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ اراضی کوڑیوں کے دام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کیا۔انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی،اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -