لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، ہلاکتیں

لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، ہلاکتیں
لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، ہلاکتیں

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پر گرا جس کے ملبے تلے دب کر 8 اہلکار ہلاک اور 50 لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔

یہ فوجی رضاکار سویلین ہوتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے تھے تاہم رضاکارانہ طور پر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -