20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز عائد، بھارت سے حیران کن خبرآگئی

20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز عائد، بھارت سے حیران کن خبرآگئی
 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز عائد، بھارت سے حیران کن خبرآگئی
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کا کپ 70 روپے میں دیا جا رہا ہے جب کہ چائے کی ایک پیالی قیمت 20 روپے فی کپ ہے جس پر 50 روپے سروس چارجز ہیں۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ریلوے کی جانب سے چائے کے بل شیئر کیے جس میں فی کپ قیمت 20 روپے اور سروس چارجز 50 روپے لکھے ہوئے ہیں۔ صارف نے احتجاج کیا کہ 20 روپے کی چائے پر 50 روپے سروس چارجز کہاں کا انصاف ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھارتی ریلوے کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ گیا اور اس ناانصافی پر ریلوے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ریلوے انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنا پڑی کہ جو صارفین ٹکٹ بک کرواتے وقت کھانے پینے کی سروس بک نہیں کرواتے انہیں حکومت سبسڈی نہیں دیتی، اس لیے انہیں ہر آڈر پر 50 روپے سروس چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -