ایف بی آر نے ائیرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس بڑھا دیا

ایف بی آر نے ائیرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس بڑھا دیا
ایف بی آر نے ائیرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس بڑھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار  روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے ٹکٹ پر قیمت کا  فرق ائیرپورٹ پر ائیرلائن اسٹاف وصول کرے گا۔جیو نیوز کے مطابق  اس حوالے سے ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس میں اضافے سے پی آئی اے کے ٹکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے طیاروں میں بزنس کلاس ہے ہی نہیں، پی آئی اے کے اکانومی پلس کے ٹکٹ پر  اکانومی کلاس کے ٹیکس لگتے ہیں۔

مزید :

بزنس -