رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور ،تحریری فیصلہ جاری 

رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور ،تحریری ...
رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور ،تحریری فیصلہ جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور احتساب عدالت نے شہبازشریف کی رمضان شوگر ملزم ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شہباز شریف 2021سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے ہیں ، اب شہباز شریف وزیر اعظم بن چکے ہیں ، آئینی ذمہ داریاں ادا  کرنی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا درکار ہو گا تو پیش ہونے کے پابند ہو ں گے ، شہبا زشر یف کے بجائے ان کے نمائندے نوازایڈووکیٹ کو حاضری کیلئے مقرر کر لیا، احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے 3صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -