ملک میں بجلی کی طلب یومیہ 30 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر چلی گئی ہے،خرم دستگیر

ملک میں بجلی کی طلب یومیہ 30 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر چلی گئی ہے،خرم دستگیر
ملک میں بجلی کی طلب یومیہ 30 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر چلی گئی ہے،خرم دستگیر

  

اسلام  آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف 3مرحلوں میں بڑھایا جائے گا،بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی خام تیل کی خریداری سے متعلق ریفائنریوں کا جواب آ گیا ہے، کچھ نے کہا ہے کہ روسی تیل ان کے ہاں ریفائن ہو سکتا ہے اور کچھ نے کہا کہ نہیں ہو سکتا۔

مزید :

قومی -