سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، 3ہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، 3ہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و ...
 سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، 3ہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

  

وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ، بھاری مقدا ر میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی  برآمد کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید :

قومی -