"ایسی معاشی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی، اللہ پاکستان کی مدد فرما" شوکت ترین دعائیں مانگنے لگے

"ایسی معاشی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی، اللہ پاکستان کی مدد فرما" شوکت ترین ...

  

اسلام آ باد (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ و رہنما تحریک انصاف شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا  ۔تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے خبردار کیا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو غیر مستحکم کر دے گا، ملکی معیشت ہمارے دور میں گزشتہ 17 برسوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی تھی  ایسی تباہی کبھی نہیں ہونی تھی مگر عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج دیا گیا، اب نتائج دیکھیں،  سٹیٹ بینک نے بھی آج ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے اللہ پاکستان کی مدد فرما۔ 

مزید :

بزنس -