شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔