پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں اضافہ کر دیا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، بی اے،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس میں اضافہ کیا گیاہے۔اس کے علاوہ پرائیویٹ طلبہ کے لیے امتحانی فیس میں 900روپے اضافہ کیا گیا۔ نئی فیس 6 ہزار 920روپے مقررکر دی گئی ہے۔