لینڈر یکارڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت ، صوبے بھر کے عوام کی جائیداوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوگیا

لینڈر یکارڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت ، صوبے بھر کے عوام کی جائیداوں کا ریکارڈ ...
لینڈر یکارڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت ، صوبے بھر کے عوام کی جائیداوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوگیا

  

لاہور (عامر بٹ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ آئی ٹی کی مبینہ غفلت، لاپرواہی، یا عدم توجہی، صوبے بھر کے عوام کی جائیداوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوگیا، ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں پلرا کے سافٹ وئیر کے زریعے بغیر لاگ ان کئے شہریوں کی جائیداد منتقل کردی گئی،ریونیو سٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔مزید معلوم  ہوا ہے کہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے آن لائن موضع چک نمبر 4 جنوبی میں 22سے   25جون کے دوران3 انتقال نمبر 1720–1719–اور 1718– کی اچانک تصدیق ہوگئی اور انتقالات ایک مالک اراضی سے دوسرے مالک اراضی کے نام منتقل ہوگئے۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ جن شہریوں کو ْان کی جائیداد سے محروم کیا گیا وہ نہ تو اس آن لائن موضع میں آئے، نہ ہی اس دیہی مرکز مال میں تعینات پٹواری نے ان انتقالات کا اندراج کیا اور نہ ہی تحصیلدار کے لاگ ان سے ان انتقالات کی تصدیق کی گئی۔ ریونیو سٹاف کی تحریری رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے بھی ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور تحریری مراسلہ میں واضع کیا کہ چک نمبر 4 میں جو بوگس انتقالات تصدیق ہوئے ہیں یہ آن لائن سسٹم کی کمزروی کی وجہ سے ہوا اس کی تفصیلی انکوائری کی جائے۔دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اعلی افسران نے اس سنگین مسئلے کو دبانے اور چھپانے کیلئے بھرپور کوششیں شروع کردی ہیں، 9 روز گزر جانے کے بعد بھی تاحال اس سنگین قسم کی خامی کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ آئی ٹی کو شروع دن سے ہی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پلرا کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے کڑوروں روپے کے فنڈز کا استعمال کرنے کے باوجود جائیدادوں کے ریکاڑد کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ محمد علی نے روزنامہ"پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ موقع پر انکوائری کر رہی ہے اس میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے افسران بھی شامل ہیں اور اس سلسلے میں دیہی مرکز مال اور اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف بھلوال کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے آئندہ 2 روز بعد ہم اس سنگین غلطی کا ادارک کر لیں گے اور ملزمان تک پہنچ جائیں گے جن کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -