ڈینگی ڈے کی مناسبت سے پنجاب آب پاک ہیڈ آفس میں تقریب،  بچاؤکی احتیاطی تدابیر بارے شرکاء کو بریف کیاگیا

ڈینگی ڈے کی مناسبت سے پنجاب آب پاک ہیڈ آفس میں تقریب،  بچاؤکی احتیاطی تدابیر ...
ڈینگی ڈے کی مناسبت سے پنجاب آب پاک ہیڈ آفس میں تقریب،  بچاؤکی احتیاطی تدابیر بارے شرکاء کو بریف کیاگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب  کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی ڈے کی مناسبت سے پنجاب آب پاک ہیڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز سمیت تمام افسران اور عملے نے تقریب میں شرکت کی جس دوران ڈینگی کے تدارک اور اسکے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شرکاء نے تقاریر کیں۔مزید پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے تمام فیلڈ دفاتر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے عملے کو ڈینگی سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -