سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹس بارودی مواد برآمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9دہشتگرد گرفتار کر لیے،دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے سی ٹٰی ڈی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،گرفتار دہشت گردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے،ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔