بالی ووڈ اداکارہ کاجول جلدہی" ڈزنی ہاٹ سٹار" کے ساتھ اپنی ویب سیریز کا آغاز کریں گی

بالی ووڈ اداکارہ کاجول جلدہی" ڈزنی ہاٹ سٹار" کے ساتھ اپنی ویب سیریز کا آغاز ...
بالی ووڈ اداکارہ کاجول جلدہی
سورس: @instagram/kajol

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ ادکارہ کاجول بہت جلد اپنی ویب سیریز کے ذریعے او ٹی ٹی ڈیبیو کرینگی۔جس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریز کا پریمیئر" ڈزنی ہاٹ سٹار "پر ریلیز کیا جائے گا۔

بالی ووڈ ہنگامہ نیوز کے مطابق اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سپرن ورماکی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز کے ذریعے او ٹی ٹی  ڈیبیو کریں گی اور ا س پروجیکٹ میں کاجول کے ساتھ انکے شوہر اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے . اس سیریز میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا ریمیئر"ڈزنی ہاٹ سٹار "پر ریلیز کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ادکارہ سیریز میں نئی دور کی ماں کا کردار ادا کریں گی ۔یہ ڈرامہ کرائم ،سیاست اور خاندان پر مبنی ہو گا ۔جب کہ اسے پروڈکشن کمپنی "بنچے ایشیا "پروڈیوس کرے گی.پروجیکٹ اگلے سال ریلیز کیا جائے گا ۔دو سری جانب اداکارہ کاجول ان 397 افراد میں شامل ہیں جنہیں "اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز "کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2022  کے اراکین میں 44 فیصد خواتین شامل ہیں، جن میں 47 فیصد کا تعلق غیر نمائندگی شدہ نسلی برادریوں سے ہے اور 50 فیصد کا تعلق امریکہ کے باہر سے 53 مختلف ممالک اور علاقوں سے ہے۔

مزید :

تفریح -