اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر

اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر
اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اجمل خان لودھی کو پاکستان ہاکی ٹیم کو مینجر تعینات کیا گیا ہے ، انہیں یہ ذمہ داری خواجہ جنید کے استعفے کے بعد خالی سیٹ کے باعث ٹیم کے نئے منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مقامی اخبار "روزنامہ جنگ "نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں اور اب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )کے خط پر پی او اے نے کامن ویلتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق مینجر خواجہ جنید ذاتی وجوہات کی بنا پر  عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے ۔

مزید :

قومی -کھیل -