باغ میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج،راولپنڈی مظفر آباد مین روڈ بند کردی

باغ میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج،راولپنڈی مظفر آباد مین روڈ ...
باغ میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج،راولپنڈی مظفر آباد مین روڈ بند کردی

  

مظفر آباد (بیورو  رپورٹ) باغ قندیل چوک میں  بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی مظفر آباد مین روڈ بند کر دیا، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق باغ میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد  عمر کے خطیب اور ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع باغ کے صدر مولانا عبدالمنان گوھر کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں  بدترین لوڈشیڈنگ  نے انسانی زندگی  وبال بنا دی ہے اور جب لائٹ آتی ہے تو  وولٹیج کم ہونے کے باعث الیکٹرانکس کی قیمتی اشیاءجل چکی ہیں۔

مظاہرین نے کہا  وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان  اور وزراء حکومت ضلع باغ کے تباہ حال اداروں  کی خبر لیں اور باغ میں محکمہ  برقیات پبلک ہیلتھ شاہرات  کی چیرہ دستیوں سے عوام کو بچائیں۔ باغ میں  طوفانی  لوڈشیڈنگ  کا خاتمہ نہ ہوا  اورباغ میں محب وطن  اورمحب عوام دیانت دار آفیسرز  تعینات  نہ کیئے گئے تو حکومتی اداروں کے ہاتھوں مجبور عوام تاریخی  احتجاج  کرنے پر مجبور ہو گی.

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -