شہری سے بدتمیزی ، آئی جی ریلویز نے کانسٹیبل کو معطل کر کے لائنز کلوز کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوا ن کی شہری سے بدتمیزی پر آئی جی ریلویز نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر کے لائنز کلوز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹریفک ہیڈکانسٹیبل کی شہری سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر آئی جی ریلویز کا نوٹس کانسٹیبل کو معطل کرکے لائنز کلوز کردیا گیا ہے ،ہیڈ کانسٹیبل محمد رضوان کیخلاف ایس پی لاہور کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ،آئی جی ریلویز فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عوام سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔