بیوی کی جانب سے عطیات دینے پر مشتعل شخص نے چرچ کو ہی آگ لگادی

بیوی کی جانب سے عطیات دینے پر مشتعل شخص نے چرچ کو ہی آگ لگادی
بیوی کی جانب سے عطیات دینے پر مشتعل شخص نے چرچ کو ہی آگ لگادی

  

ماسکو (ویب ڈیسک) ایک روسی شہری نے اپنی بیوی کی جانب سے مقامی چرچ کو مسلسل عطیات دینے پر غصے میں آکر چرچ کو ہی جلا ڈالا۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق  یہ واقعہ گزشتہ ہفتے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گاؤں پارگولوو میں پیش آیا۔چرچ سینٹ باسل دی گریٹ کو مذکورہ بالا شخص نے 26 جون کی صبح صرف اس وجہ سے نذر آتش کیا کیونکہ اس کی بیوی اس چرچ کو عطیات دیا کرتی تھی، اس صورتحال پر وہ سخت ناراض تھا۔

آگ سے چرچ کو کافی نقصان پہنچا، تاہم چرچ میں عبادت کرنے والے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر اسے مکمل طور پر جلنے سے بچالیا، جبکہ وہ مذکورہ شخص کے اس اقدام پر کافی مشتعل بھی تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -