"یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے"عطا تارڑ نے واضح کردیا

"یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے"عطا تارڑ نے واضح کردیا
سورس: Screengrab

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے، پی ٹی آئی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ  الیکشن کے بعد صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے، لوگ اتنی بڑی تعداد میں کبھی ڈی سیٹ نہیں ہوئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے تنقید ہمیشہ مثبت انداز میں کی ہے، میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مقابلہ کرنے نکل ہی نہیں رہے، ان کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -