مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان نیب سے بری

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان نیب سے بری
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان نیب سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان قومی احتساب بیورو(نیب)سے بری ہو گئے ۔
نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق نیب نے موسیٰ خان کو 2020میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا ،نیب نے موسیٰ خان سمیت 4افراد کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا جس پر آج مختصر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔