اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان دوستی بڑھ گئی؟ سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان دوستی بڑھ گئی؟ سوشل میڈیا ...
اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان دوستی بڑھ گئی؟ سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی دوستی سے بڑھ کر ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

احد رضا میر اور رمشا خان نے گزشتہ برس رمضان میں ایک ساتھ ایک سیریل میں کام کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران  بھی اِن میں بہترین دوستی دیکھی گئی تھی۔

اب ان فنکاروں سے متعلق افواہوں کی وجہ رمشا خان کا ایک انٹرویو بن رہا ہے۔

گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں رمشا خان کی جانب سے احد رضا میر کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔

رمشا خان کا اس انٹرویو میں احد کے لیے کہنا تھا کہ ’احد رضا میر ایک سچا اور شریف آدمی ہے، احد ایک بہترین ساتھی اداکار ہے‘۔

واضح رہے کہ احد رضا میر معروف اداکارہ سجل علی کے سابق شوہر ہیں جبکہ رمشا خان سے متعلق اس سے قبل اداکار بلال عباس سے بھی قریبی تعلق ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -