دعا کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ عدالت میں کب پیش کی جائے گی ؟ میڈیکل ٹیم نے بتا دیا

دعا کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ عدالت میں کب پیش کی جائے گی ؟ میڈیکل ٹیم نے ...
دعا کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ عدالت میں کب پیش کی جائے گی ؟ میڈیکل ٹیم نے بتا دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں دعا زہرا کا میڈیکل کرنے والی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر صبا سہیل کا کہنا ہے کہ عمر کے تعین کے لئے رپورٹ تیار کر رہے ہیں جو پیر کو عدالت میں پیش کریں گے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ڈاکٹر صبا سہیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر دعا زہرا کا مکمل معائنہ کیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے آج کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ڈاؤ ڈینٹل کالج میں دعا زہرا کے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل کرکے اسے دوبارہ سروسز اسپتال پہنچایا گیا۔دعا زہرا کے میڈیکل کے موقع پر عمر کے تعین کیلئے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی والدہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئیں، بورڈ نے ان سے دعا کی زندگی سے متعلق سوالات کیے جبکہ دعا کے والد کو بھی میڈیکل بورڈ نے طلب کیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کو بھی طلب کیا تھا۔

اس سے قبل اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا، خصوصی ٹیم دعا زہرا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے مطابق عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جائیں گے اور اُس کے پیدائشی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات بھی چیک کیے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس کیا گیا تھا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں دعا زہرا کے والد، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی تھی۔یاد رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -