بیٹی کے انتظار میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر لیں

بیٹی کے انتظار میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر ...
بیٹی کے انتظار میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر لیں

  

  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے ہمیشہ کیلیئے آنکھیں بند کر لیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ترجمان عافیہ موومنٹ کے حوالے سے بتایا کہ عصمت صدیقی طویل عرصے سے  شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، عصمت صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ سمیت 3بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

عافیہ مومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔

  واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں،گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔

مزید :

قومی -