بجلی کے کنکشن پر جھگڑا، پاکستانی شہری نے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ کردی، انتہائی افسوسناک تفصیلات 

بجلی کے کنکشن پر جھگڑا، پاکستانی شہری نے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں ...
بجلی کے کنکشن پر جھگڑا، پاکستانی شہری نے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ کردی، انتہائی افسوسناک تفصیلات 

  

لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لکی مروت کے نواحی گاﺅں عیسک خیل میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں فائرنگ سے 2نمازی جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے جس کا بجلی کے کنکشن کے معاملے پر گاﺅں کے ایک رہائشی عنایت الرحمن کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں 28سالہ عنایت الرحمن اور 25سالہ حامد نواز جبکہ زخمیوں نے 70سالہ فیض اللہ، 50سالہ نصراللہ، 24سالہ قدرت اللہ، 34سالہ آصف خان، 7سالہ محمد دانیال، 55سالہ عبدالغفور، 12سالہ فیضان، 21سالہ عطاءالرحمن، 56سالہ حق نواز، 34سالہ رفیق اور 33سالہ وحید شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فریقین میں بجلی کنکشن پر ہونے والے اس جھگڑے کے علاوہ ذاتی دشمنی بھی چلی آ رہی تھی۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -لکی مروت -