شعیب اختر سعودی حکومت کے مہمان کے طور پر حج ادا کرنے کیلئے روانہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
سعودی عرب روانگی سے پہلے شعیب اختر نے ایئر پورٹ پر لی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں احرام باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا "الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔"
انہوں نے بتایا کہ وہ حج کے موقع پر ہونے والی "حج کانفرنس" سے بھی خطاب کریں گے، اس کانفرنس میں مسلم ممالک کے قائدین شریک ہوں گے۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں۔
لبيك اللهم لبيك
لبيك لا شريك لك لبيك
إن الحمد والنعمة لك والملك
لا شريك لك لبيك
Alhamdolillah going for honorary Hajj as state guest of Saudi Arabia.
I will also be addressing the Hajj Conference attended by leaders of the Muslim world in Makkah.
My gratitude to @KSAembassyPK pic.twitter.com/Q0rWIXfy20
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 2, 2022