موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 

موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 
موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل ساز کمپنیوں نے ایک بار پھر اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق سوزوکی کمپنی کی طرف سے اپنے ماڈلز جی ڈی 110ایس، جی ایس 150، جی ایس 150ایس ای اور جی آر 150کی قیمت میں 7ہزار روپے سے 10ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے سے ان موٹرسائیکلوں کی قیمت بالترتیب 2لاکھ 19ہزار، 2لاکھ 39ہزار، 2لاکھ 56ہزار اور 3لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔یاماہا کی طرف سے بھی اپنے ماڈلز 125زیڈ، وائی بی 125زیڈ ڈی ایکس، وائی بی آر 125، وائی بی آر 125جی اور وائی بی آر 125جی ایس کی قیمتوں میں 21ہزار روپے سے 23ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد ان موٹرسائیکلوں کی قیمت بالترتیب 2لاکھ 55ہزار روپے، 2لاکھ 73ہزار 500روپے، 2لاکھ 80ہزار 500روپے، 2لاکھ 92ہزار روپے اور 2لاکھ 95ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا کی طرف سے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 15ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکلوں کی ان اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے۔

مزید :

بزنس -