ہم جنس پرست شخص نے نائٹ کلب میں آنے والے تمام مردوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہم جنس پرست شخص نے نائٹ کلب میں آنے والے تمام مردوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ ...
ہم جنس پرست شخص نے نائٹ کلب میں آنے والے تمام مردوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ہم جنس پرست جنسی درندے نے متعدد مردوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق 36سالہ ملزم کی شناخت لوئز ایناشو ڈا سلوا نیتو کے نام سے لوئی ہے، جس نے لندن کے ایک نائٹ کلب میں تمام مردوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ مردوں کے ڈرنکس میں نشہ آور ادویات ملا کر انہیں نیم بے ہوش کرتا اور پھر انہیں جنسی درندگی کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ملزم سینکڑوں مردوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اس نے منصوبہ بندی کے تحت تمام ایسے مردوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جو ہم جنس پرست نہیں تھے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ایسے مرد شرم کے مارے پولیس کے پاس نہیں جائیں گے اور اس کا قبیح فعل دنیا سے پوشیدہ رہے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں کئی مردوں کی طرف سے ملزم کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی جس پر بالآخر اسے گرفتار کرکے آکسفورڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیاہے۔ 

مزید :

برطانیہ -