اپنی 19 ویں سالگرہ پر نوجوان لڑکی آپا کھو بیٹھی، پولیس اہلکار کو زخمی کردیا

اپنی 19 ویں سالگرہ پر نوجوان لڑکی آپا کھو بیٹھی، پولیس اہلکار کو زخمی کردیا
اپنی 19 ویں سالگرہ پر نوجوان لڑکی آپا کھو بیٹھی، پولیس اہلکار کو زخمی کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شراب کے نشے میں دھت لڑکی نے پولیس آفیسرز کی کلائی پر دانتوں سے کاٹ کر اسے زخمی کر دیا۔ دی سن کے مطابق الیشا کوزنو نامی یہ لڑکی پیشے کے اعتبار سے ویٹرس ہے، جس نے اپنی 19ویں سالگرہ کی پارٹی میں بہت زیادہ شراب پی اور نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کرنے لگی۔

اس کے ہنگامہ کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک آفیسر نے اسے روکنے کی کوشش کی تو الیشا نے اس کی کلائی پر دانتوں سے اس زور سے کاٹا کہ خون بہہ نکلا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے ایڈنبرا شیرف کورٹ میں پیش کر دیا جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ 

مزید :

برطانیہ -