مولانا فضل الرحمان علیل، لاہور کے ہسپتال میں داخل

مولانا فضل الرحمان علیل، لاہور کے ہسپتال میں داخل
مولانا فضل الرحمان علیل، لاہور کے ہسپتال میں داخل
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علالت کے باعث لاہور کے اتفاق ہسپتال میں داخل ہیں جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی عیادت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی  کے مطابق مولانا فضل الرحمان لبلبے کے مرض میں مبتلا ہیں ،  اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کے ٹیسٹ کیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج کیا جائے گا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان حج کیلئے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -