جنید صفدر کی گریجوایشن، والدہ مریم نواز خوشی سے نہال

جنید صفدر کی گریجوایشن، والدہ مریم نواز خوشی سے نہال
جنید صفدر کی گریجوایشن، والدہ مریم نواز خوشی سے نہال
سورس: Instagram

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے گریجوایشن کرلی۔ جنید صفدر نے انسٹاگرام پر کانووکیشن کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی  سے قانون میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جنید صفدر کی گرایجوایشن تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔

جنید کی والدہ مریم نواز نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا "اللّہ تیرا شکر ، سوچا خوشخبری آپ سب سے شیئر کر لوں۔ اللّہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے  ۔"

مزید :

قومی -