حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا
حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف  نے عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔ پنجاب حکومت نے   پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ۔فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات نو  بجے بند کرنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اس حوالے سے حمزہ شہباز  نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ اس فیصلے سے   کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -