نیوٹرلز نے طاقت کے باوجود چوروں کو کیسے مسلط ہونے دیا؟ عمران خان کا سوال

نیوٹرلز نے طاقت کے باوجود چوروں کو کیسے مسلط ہونے دیا؟ عمران خان کا سوال
نیوٹرلز نے طاقت کے باوجود چوروں کو کیسے مسلط ہونے دیا؟ عمران خان کا سوال
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز نے طاقت ہونے کے باوجود چوروں کو کیسے مسلط ہونے دیا، ان کے مسلط ہونے کے بعد آج ہماری معیشت نیچے چلی گئی،ملکی اداروں کےخلاف جنگ لڑنے کیلئے نہیں نکلا،قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے،چوروں کومسلط کرنے پرعدلیہ کو ازخود نوٹس لینا چاہیےتھا۔

پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  مشرف نے پہلے ان کو این آر او  دیا، اب   انہوں نے نیب میں ترمیم کرکے 1100 ارب روپےہڑپ کیے،  ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں،  انہوں نے اپنے کیسز سے بچنے کیلئے نیب کوختم کردیا،قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے،  شہبازشریف نےایف آئی اےکے 16ارب روپے کے کیسزختم کرائے،  ہم سب پرایف آئی آرزکاٹی ہوئی ہیں،اس سےکوئی نہیں ڈرےگا۔

انہوں نے کہا   اچھی بات ہے کہ آپ نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں،  طاقت آپ کےپاس ہے ،آپ نےچوروں کوکیسےمسلط ہونے دیا،  جس نےبھی یہ نظام ہم پرمسلط کیا اللہ ان سب سےحساب لےگا،  چوروں کومسلط کرنے پرعدلیہ کو ازخود نوٹس لینا چاہیےتھا۔  ہمارےآخری دو سال ملکی معیشت 17 سال میں سب سےبہترتھی،  ان کے مسلط ہونے کے بعد آج ہماری معیشت نیچے چلی گئی،  آج ہماری معیشت نیچےاورمہنگائی اوپرجا رہی ہے،  مہنگائی ان کا مسئلہ نہیں تھا،انہوں نےاپنی چوری بچانی تھی، تین بار وزیر اعظم رہنے والا کہتا ہےکہ میرےاثاثے آمدن سےزائد ہیں توتمہیں کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  قوم خوف کا بت توڑ چکی ہے،   غلام قوم بڑےکام نہیں کرسکتی، آزادقوم بڑانام بنا سکتی ہے،  انگریزوں کی غلامی سےآزادی کیلئے پاکستان بنا تھا،  اگرامریکیوں کی غلامی کرنی تھی توپھرآزادی کی جنگ کیوں لڑی؟  ملکی اداروں کےخلاف جنگ لڑنے کیلئے نہیں نکلا،  امریکا کےغلام چوروں کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرےگی،  ایک کہتاہےہم بھکاری ہیں اس لیےامریکاکی غلامی کرتےہیں،  ایک کہتا ہےہم بھکاری ہیں، دوسرا کہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پرہیں،

انہوں نے کہا کہ دو  خاندانوں کی 30 سال پاکستان میں حکمرانی رہی ہے،  چاہتاہوں میری قوم خوددارہو،کبھی کسی ملک کےسامنےہاتھ نہ پھیلائے،  جب وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے توساری قوم کوذلیل کرتا ہے،  وزیراعظم خود کہتا ہے کہ ہم تو بھکاری ہیں،  ان کےبیٹےکہتےہیں ہم پاکستان نہیں،برطانیہ کےشہری ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -