امریکہ میں رواں سال پولیس  پر فائرنگ کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ، رپورٹ 

امریکہ میں رواں سال پولیس  پر فائرنگ کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ، رپورٹ 
امریکہ میں رواں سال پولیس  پر فائرنگ کے واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ، رپورٹ 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری )امریکی ادارے نیشنل فرٹرنل آرڈر آف پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2022ء میں اب تک ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں 2021ء کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے. 2022ء میں اب تک 178 پولیس افسروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے جبکہ رواں سال امریکہ میں 33 پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں. 

امریکی ریاست ایریزونا میں 2022 ءمیں اب تک سب سے زیادہ پولیس افسروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جن کی تعداد 18 ہے، جبکہ ٹیکساس میں 15 اور کینٹکی میں 12 اہلکاروں کو گولیاں ماری گئیں. ایف او پی کی رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ اس سال قانون نافذ کرنے والے افسران پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے  35 واقعات  ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 57 اہلکاروں کو گولیاں لگیں، جس سے 12 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے.  میں اب تک پولیس پر ہونے والے فائرنگ کے 49 فیصد حملوں میں پہلے سے سوچا جانے والا عنصر شامل تھا. 

 ایف او پی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "پہلے سے سوچے سمجھے حملے کی طرز کے حملے خاص طور پر پریشان کن اور نقصان دہ ہیں. اس قسم کے حملے اچانک کیے جاتے ہیں اور ان کا مقصد افسران کو حملے کے خلاف دفاع کرنے کی صلاحیت سے محروم کرنا ہوتا ہے.

مزید :

بین الاقوامی -