سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمان شدید غم و الم کی کیفیت میں ہیں،عظمت علی شاہ
لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین شاہ عالم بورڈ مارکیٹس سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی امت مسلمہ کے جذبات کو بری طرح کچلنے کے مترادف ہے۔ ستاون اسلامی ممالک میں بسنے والے مسلمان اس وقت شدید غم و الم کی کیفیت میں ہیں۔ قرآن مجید جلائے جانے والے واقعے سے مسلمانان عالم کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ قرآن مجید کے تحفظ کیلئے مال و جان سمیت ہم کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔
حضور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتاب مبین کی حفاظت ہر مسلمان کو اپنی آل اولاد سے بڑھ کر عزیز ترین ہے۔ عالمی برادری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اس دہشت گردی کا راستہ روکے۔ مسلمانوں کے شعائر دین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سویڈن کے افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف عالمی برادری اور اسلامی ممالک مضبوط اور موثر حکمت عملی اپنائیں۔