بیرونی ایجنڈا اپنی موت خود مر چکا،سیف الملوک کھوکھر

  بیرونی ایجنڈا اپنی موت خود مر چکا،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ چوہدری شہباز اورصبغت اللہ سلطان سمیت دیگرنے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے پروزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے اور اس کے لئے ان کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شب روز کی محنت اور کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے پر مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا اور ایک بار پھر انشاءاللہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنا کر دم لیں گے۔ان کا کہناتھاکہ فتنہ خان اور اس کے حواریوں کی ہوا نکل کی ہے اور ان کا بیرونی ایجنڈا اپنی موت خود مر چکا ہے۔ملک کے خلاف سازشیں کرنے والو ں مستقبل تاریک ہو چکاہے۔